راولپنڈی میں ڈاکوں نے سپئیر پارٹس شاپ کے تا جر کو قتل کر دیا 


  راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی کی واردات میں موبائل فون شاپ سے شور سن کر قریبی دکانداد باہر نکلے تو دروازے پر کھڑے ڈاکو نے فائرنگ کرکے سپیئر پارٹس شاپ کے تاجر کو قتل کردیا، ڈاکو فرار ہوگئے چوری اور سٹریٹ کرائم کی دیگر  وارداتوں میں بھی شہری لٹ گئے تھانہ دھمیال کومحمد شکیل نے بتایا کہ چکری روڈ پر پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں مدعی اور میرے بیٹے لیاقت علی اور بابر علی حسب معمول اپنی سپیئر پارٹس کی دکان میں موجود تھے کہ ساتھ والی دکان صباء کسٹمر موبائل شاپ سے شور کی آواز آئی جس پرمیں اور میرے دونوں بیٹے باہر نکلے تو دیکھا صباء کسٹمر دکان کے دروازے پرپستول سے مسلح شخص کھڑا تھاجبکہ دوسرا دکان کے اندر تھا ہم تینوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو دروازے پر موجود شخص نے میرے بیٹے لیاقت علی پر فائرنگ کردی جسے چھاتی میں فائر لگا جس سے وہ گرگیا اس دوران دوسرا شخص دکان سے شاپر اٹھائے باہر نکلا اور دونوں موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے،  ملیہ پارک کے قریب تین مسلح موٹرسائیکل سواروں نے 2لاکھ 20ہزار روپے مالیتی سونا اور موبائل فون چھین لئے ، ماربل فیکٹری روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لئے،ڈھوک چوہدریاں میں نامعلوم چوروں نے گھر سے 1لاکھ15ہزار روپے، 15لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرلیا،تھانہ روات کو اسد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل موبائل فون اور 300روپے چھین لئے، نواز شریف پارک سے نحون شہزاد کی پک اپ گاڑی TP-861، تھانہ نیوٹائون کے علاقے سے محمد عاطف کی پک اپ گاڑی RIP-1807، ڈبل روڈ سے عجب نور کی پک اپ گاڑی CAH-7653 اور 16موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن