پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)ضلع حافظ آباد مےں اربوں روپے کی لاگت سے ترقےاتی کام جاری و ساری ہےں کافی حد تک منصوبے تکمیل کے آخری مراحل مےں ہےں عمران خان کی قےادت مےں مےرے ساڑھے تےن سالہ دور مےں عوام کےلئے وہ منصوبی جات بنائے اور اُن پر عملدرآمد ہوا جو ضلع حافظ آباد کی عوام کےلئے رےڑھ کی ہڈی تھے ان خےالات کا اظہار یہاں چوہدری شوکت علی بھٹی ایم اےن اے نے اپنی جانب سے دئے گئے صحافےوں کے اعزار مےں عشائیہ سے خطاب کرتے مزےد کہا کہ مےرے ان منصوبہ جات مےں پنڈی بھٹےاں چنےوٹ روڈ،کوٹ سرور تا گوجرانوالہ ،ےونےورسٹی آف حافظ آباد،شامل ہےں جبکہ محکمہ صحت مےں حافظ آباد مےں 400صدبستروں پر مشتمل ہسپتال جو کہ تمام سہولےات جو موجودہ دور مےں بڑے ہسپتالوں مےں عوام کو مےسر ہے اُن کی فراہمی،بی اےچ ےو اور تحصےل ہےڈ کوارٹرہسپتالوں مےں سہولتوں کی فراہمی جبکہ محکمہ اےجوکےشن مےں سکولوں کی اپ گرےڈےشن ،عملہ کی بھرتےاں جو کہ شفاف طرےقہ سے مےرٹ کی بنےاد پر کی جا رہی ہےں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔