اسلام آباد (عترت جعفری)وفاقی وزےر خزانہ اسحاق ڈار کی پرےس کانفرنس اگرچہ پی ٹی آئی کے وائٹ پےپر سے پےدا شدہ درد کے سد باب کےلئے تھی ،تاہم ان کے گفتگو مےں واضح عندےہ نظر آےا کہ وہ نئے ٹےکس اقدامات کرنے والی ہے جو ٹےکس نافذ کتنے کے معروف طرےقوں منی بجٹ ےا آرڈی نےنس کے ذرےعے کرے گی ،اس کامقصد آئی اےم اےف کے ساتھ پروگرام کو بچانا ہے ،اور ےہ معاملہ ماہ رواں کے درمےان ہی نبٹاےا جائے گا ،وفاقی وزےر خزانہ کے ساتھ چار دےگر وزراءبھی تھے تاہم کسی اور کو بولنے کا موقع نہےں ملا پروفےسر احسن اقبال نے اےک دوبار مختصر بات کی ،سراداراےاز صادق کبھی لقمہ دے کر اور کبھی تحرےر دکھا کر ان کی مدد کرتے رہے ،وزےر خزانہ نے اےک اہم بات ےہ کی کہ سپر ٹےکس نہےںمل سکا اور د اعتراض اٹھاےا،اب عدلےہ کے پاس معاملہ ہے ، دسمبر کا رےونےو ہدف اس مفروضے پر بڑ ارکھ لےا گےا کہ سپر ٹےکس آ جائے گا جو سٹےب ہو چکا ہے حکومت کو اپےل مےں جانا ہو گا ،،وزےر خزانہ کی گفتگو مےں اشارے موجود ہے کہ ڈالر کی قیمت میں غےر معمو لی ا ضافی کی وجہ سے بےنکوں کی آمدن بہت بڑھی ،اب حکومت اس میں سے اپنا حصہ وصول کرنے کی تےاری کر رہی ہے اور ڈالر کی کمائی پرونڈفال کےپٹل گےن ٹےکس لگاےا جائے گا ، جس کی شرح کا تعےن کےا جائے گا ،اس کے ساتھ ساتھ سےلاب کے نقصانات کے ازالہ کے لئے فلڈ لےوی لگائی جائے گی ،اس کے ساتھ ساتھ ٹےکس کے نظام مےں جاری کچھ مراعات کو بھی ختم کےا جا سکتا ہے ،تےل کی عالمی قےمت مےں غےر معمولی کمی کی صورت مےں پےٹرولےم لےوی کو بھی بڑھاےا جا سکتا ہے ،اسحاق دار نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر نئے ٹےکس لگانے کے مخالف ہےں، ان کا کہنا تھا کہ رےاست بچائی ،ورنہ لندن مےں مےاں نواز شرےف کے پاس پی ٹی آئی کے لوگوں کی لائےنےں لگی ہوئی تھےں ،سب کوپتہ تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت چل نہےں سکے گی مگر رےاست بچانے کے لئے حکومت مےں آئے۔حکومت نے اگر نئے ٹےکس اقدامات کر لئے تو امکان ہے کہ ماہ رواں مےں آئی اےم اےف کا پروگرام بحال ہو جائے گا ۔
واضح عندےہ
وزےر خزانہ کی پرےس کانفرنس ،نئے ٹےکس کے اقدامات کیلئے واضح عندےہ دیدیا
Jan 05, 2023