نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام جامع مسجد مدنی میں شرک اور بدعت کے موضوع قاری غلام رسول صفدر نے خطاب کرتے کہا کہ اللہ پاک کی ذات و صفات میں کسی دوسرے کو شریک ماننا شرک ہے جس کی کوئی معافی نہیں توحید وہ گوہر نایاب ہے جس کے ساتھ اللہ پاک نے تمام انبیاءکرام کو مبعوث کیا اللّٰہ تعالیٰ کا بندوں پر پہلا حق توحید ہی ہے جس کے بغیر انسان کا کوئی عمل قابل قبول نہیں۔ بدعت ہر وہ نیا کام جو قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو اسے ضروری اور عبادت و ثواب سمجھ کر کرنا بدعت کہلاتا ہے۔
اللہ پاک کی ذات و صفات میں کسی دوسرے کو شریک ماننا شرک ہے©:غلام رسول صفدر
Jan 05, 2023