مری (بیوروچیف)پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے اداروں کی مشکوں اور سنوفال سیزن میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے جناح ہال مری میں ضلع مری کے تمام متعلقہ اداروں کے سربران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اسٹیشن کمانڈر زاکر خان ڈپٹی کمشنر احمد احسن رانجھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)قاسم اعجاز۔ اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمدیوسف ،فارسٹ آفیسر ڈی ایف او، وجہدالدین سی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر عباسی ۔ایکسین ہاہی وے دلشاد خان، ایس ڈی او ہاہی وے محمد اسامہ ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدر ، ایس ایچ او تھانہ مری تحصیلدار مری ملک جاوید ۔ ون ون ٹو ایمرجنسی کے افسران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ادروں کے سربران کی طرف سے مری ضلعی انتظامیہ کے اعلی احکام کو اپنے مشاہدات سے آگاہ کیا گیا ہے جس پر اسٹیشن کمانڈر اور ڈپٹی کمشنر مری احمد احسن رانجھا نے کہا کے انے والے دنوں میں برف باری اور سیاحوں کی سہولت کے لیے بہترین اقدامات کیے جاہیں گیں تاکہ برف باری اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کے اہکار اور افسران تیار رہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احمد احسن رانجھا نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوہے کہا کے برف باری کے دوران مری آنے والے سیاحوں کے لیے اچھا سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔
مشترکہ اجلاس
مری ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے متعلقہ اداروں کے سربران کا مشترکہ اجلاس
Jan 05, 2023