اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے امیدوار برائے جنرل کونسلر طاہر چوہدری نے تھانہ سنگ جانی میں دی گئی ایک درخواست میں بتایا کہ گزشتہ شب تقریبا اا بجے بعض نامعلوم افراد نے ان کے اسلام آباد کے سیکٹر G /14 میں واقع گھر کے باہر لگے تحریک انصاف کے بینر کو نذر آتش کردیا جس سے گھر کی بیرونی دروازیں بھی متاثر ہوئیں ۔انہوں نے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے واقعہ کے زمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔