کتاب "آئینہ عمرانیات" کا  اوپن یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان


اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کتاب "آئینہ عمرانیات" کا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں اور یونیورسٹی اس میں اسلامی تعلیمات کے خلاف چھپنے والے مواد کی پرزور مذمت کرتی ہے۔چند روز قبل قومی اسمبلی کے ایک معزز رکن نے قومی اسمبلی کے فورم پرتوجہ دلا نوٹس پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ11ویں جماعت کے نصاب میں شامل کتاب" آئینہ عمرانیات "میں قابل اعتراض مواد شائع کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن