تھرپارکر میں مارا جانے والا تیندوا کراچی منتقل


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ جنگلی حیات نے تھرپارکر میں مارے جانے والے لیپرڈ (تیندوئے) کو کراچی منتقل کردیا جسے سندھ وائلڈ لائف کے میوزیم میں حنوط کرکے رکھا جائے گا۔ سندھ کے علاقے اسلام کوٹ (تھرپارکر) میں نایاب نسل کے لیپرڈ کو مارنے کا واقعہ پیش آیا، محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے لیپرڈ کو مارنے کا نوٹس لے لیا اور لیپرڈ کو مارنے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق لیپرڈ کی ڈیڈ باڈی تھرپارکر سے کراچی منتقل کر دی گئی، لیپرڈ کا ڈی این اے اینالائسسز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ جاوید مہر نے کہا کہ لیپرڈ کو مارنے والوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا، گزشتہ سال اسی علاقے میں ایک اور لیپرڈ کو مارا گیا تھا، ڈی این اے کہ ذریعے دونوں جانوروں کا آپس موازنہ کیا جائے گا، مرے ہوئے لیپرڈ کو وائلڈ لائف میوزیم میں حنوط کرکے رکھا جائے گا۔ کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات سندھ جاوید مہر کے مطابق مارے جانے والا کامن لیپرڈ ایک بالغ نر تھا، جس کا وزن 62کلوگرام اور دم سمیت لبائی 7فٹ تھی، کامن لیپرڈ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کے مطابق گردن اور سر کے حصے میں ایک گولی کا نشان جبکہ اسی حصے میں کلہاڑی سے لگائے گئے، متعدد زخموں کے نشان پائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن