کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ،سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ شہر کو سر سبز وشاداب بنانے کیلئے کام کرنا ازحد ضروری ہے، پارک سر سبز وشادابی کا اہم مرکز ہیں انہیں ہریالی اور تفریحی سہولیات سے آراستہ ہونا چاہیے،اس سلسلے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرینگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر افسران کے ہمراہ آغاخان پارک، گلستان عائشہ پارک، باغ رضوان اور عثمانیہ پلے گراؤنڈ کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے مزید کہا کہ جو پارک ضلع شرقی میں بہتری کی جانب گامزن کئے جاسکتے ہیں انہیں بہتر کرنے کیلئے دستیاب وسائل اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے بہتر کیا جائے گا، پارکوں اور میدانوں کی بحالی صحت وتندرستی کی بحالی سے منسلک ہے، چاہتے ہیں کہ ضلع شرقی کے مکینوں کو جو تفریحی سہولیات دی جاسکتی ہیں وہ فراہم کی جائیں تاکہ شہری اپنے گھروں کے نزدیک موجود پارکوں میں آکر ہریالی ودیگر سہولیات سے لطف اندوز ہوں،انہوں نے کہا کہ علاقاء معززین کی مدد سے مرحلہ وار بلدیاتی مسائل دور کئے جائیں گے.اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای، مبین شیخ، سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، سی اے او، نوید خان کولاچی ایگزیکٹیو انجنئیر جمال عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم، محمد ارشاد ودیگر افسران موجود تھے.
ضلع شرقی میں صحت مند‘ تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینگے، سید شکیل احمد
Jan 05, 2023