محکمہ تعلیم قمبر شہد اد کوٹ کے 194اساتذہ کو برطرف کر دیا گیا

Jan 05, 2023


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن پرائمری ریجن لاڑکانہ نے سالوں سے غیر حاضر محکمہ تعلیم قمبر شہدادکوٹ کے 194 اساتذہ اور ملازمین کو برطرف کردیا، برطرف  کئے گئے  ملازمین کا تعلق ضلع قمبر شہدادکوٹ کے مختلف مقامات سے ہے جنہیں اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کے جواز پر برطرف کیا گیا ہے جبکہ برطرف ہونے والوں میں ٹیچنگ اسٹاف کے 122 مرد 64 خواتین جبکہ 8 نان ٹیچنگ اسٹاف صنم وھاب، رضیہ بیگم، ریحانہ پروین، غلام مصطفیٰ، پیر بخش، گلشاد سیال، حلیمہ، نجمہ پروین، سعیدہ بانو، غلام شبیر گاڈھی، دلدار واھوچو، خالد وگن، رخسانہ، مونا، فرزانہ، حمیدہ، ھاجرہ، عنبرین، بلقیس، ندا، نائب قاصد عاشق حسین سمیت دیگر بھی برطرف ہونے شامل ہیں، اس حوالے سے ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن پرائمری ریجن لاڑکانہ گلشیر سومرو نے بتایا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین 2018 سے غیر قانونی طور پر تنخوہیں اور مراعات حاصل کر رہے تھے، غیر حاضر ملازمین ملکی خزانے پر بوجھ ہونے کے ساتھ بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے تھے، بائیو میٹرک سے غیر حاضری کی تصدیق کے بعد شوکاز نوٹس پر بھی ملازمین حاضر نہ ہوئے، ملازمین مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوشن (ایم اینڈ ای) کی سفارش پر برطرف ہوئے، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر کسی بھی غیر حاضر ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں