کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اقراء یونیورسٹی کے طلبہ نے نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول 2022ایوارڈ کی تقریب میں میدان مار لیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول 2022 کی ایوارڈز کی تقریب میںاقرا یونیورسٹی3 اعلیٰ پوزیشنز حاصل کر کے تمام یونیورسٹیوں میں ممتاز رہی۔ نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی انڈر گریجویٹ کیٹیگری میں اقرا یونیورسٹی کراچی کے طالب علم سید اعجاز رضا نقوی (رجسٹریشن نمبر50806) نے شارٹ فلم ’سرپلز آف سلور لائننگ‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اقراء یونیورسٹی کراچی ہی کے طالب علم احسن خان (رجسٹریشن نمبر 46529)کی شارٹ فلم ’روشسکی‘ کو دوسری پوزیشن ملی۔جبکہ اقرا یونیورسٹی کے فلم گریجویٹ سابق طالب علم بلال عمران نے بطور پروفیشنل کیٹیگری میں حصہ لیا اور اپنی کیٹیگریز میں ریہائی پر پہلا انعام حاصل کیا۔ایوارڈ یافتگان کو نیویارک فلم اکیڈمی، گولڈ کوسٹ کیمپس، آسٹریلیا میں ایک جدید فلم سازی کورس کے لیے بھیجا جائے گا جیسے دبئی پورٹ ورلڈ نے اسپانسر کیا ہے۔خیال رہے کہ 90 یونیورسٹیز اور ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے نوجوان فلم سازوں نے پیشہ ور فلم سازوں کے ساتھ تین کیٹیگریز میں 1200 سے زائد انٹریز بھیجیں۔ ان 30 فلموں میں سے 15 فلموں کو 3 کیٹیگریز میں نیشنل ایمچور شارٹ فلم فیسٹیول ایوارڈز کے فاتحین کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول اقراء یونیورسٹی کے طلبہ نے میدان مار لیا
Jan 05, 2023