کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد اعظم خان لوہانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آء کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گیں۔پی ٹی آئی قیادت حواس باختہ ہو چکی ہے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان بھی ایک کروڑ نوکریوں اور50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے مختلف نہیں ہو گا عمران خان نے مہنگائی کے نام پرہوس اقتدارمیں قبل ازوقت الیکشن کے لئے احتجاجی تحریک شروع کی ہے۔مہنگائی کے ذمہ دار وہ خود ہیں عمران خان پہلے حکومت اورسیاست میں نااہل ثابت ہوچکے ہیں اب توشہ خانہ سمیت اہم کیسز میں مستقل طورپرنااہل ہوں گے عمران خان کی افراتفری اور جھوٹ کی سیاست ختم ہوچکی اور ریاستی اداروں کے خلاف عمران خان کا سازش کا بیانیہ عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ استعفوں کا شوق بھی پورا کر لیں ، حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گیاعظم خان لوہانی کا کہنا تھا کہ عوام جا نتی ہے 2018 سے 2022تک تحریک انصا ف نے ملک کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچایاہے، تحریک انصا ف ملک میں انتخابات کے نام پر صر ف ڈرامے بازی کررہی ہے۔عمران خان اور انکے حواریوں کی سازشی سیاست کی وجہ سے گزشتہ سال عوام پر بھاری رہا انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی اپنے سازشی بیانیے سے ہٹ جائیں تو نئے سال کے شروع میں ہی حالات بہتر ہو جائیں گے۔
پی ٹی آئی قیادت حواس باختہ ہو چکی ہے‘ اعظم خان لوہانی
Jan 05, 2023