کراچی (پی پی آئی)حکومت نے ملک بھر میں ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسوقت 3 ارب ڈالر کا سالانہ تیل استعمال کیا جا رہا ہے، اس کنزمشن کو ختم کرنے کیلئے ای بائیک لائی جائے گی۔اس سے ایڈیشنل کاسٹ ایک سال میں بائیک کا مالک تیل کی بچت سے ریکور کرلے گا۔ توانائی بچت کے لئے میڈیا آگاہی مہم شروع کی جائے گی، نجی ٹی وی چینل ،ریڈیو پبلک سروس میسجز چلائیں گے۔