لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حدود چانڈکا ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے مبینہ طور پر چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گلزار احمد تنیو کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایم ایس معجزانہ طور پر محفوظ رہے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی، اس حوالے سے چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد تنیو نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی کار میں سول ہسپتال سے چانڈکا ٹیچنگ ہسپتال وزٹ پر جارہا تھا جہاں چانڈکا ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے میری گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں میں معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ واقعے کے متعلق ایس ایس پی لاڑکانہ اور دیگر بالا حکام کو آگاہی دی ہے امید ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے مجھے تحفظ فراہم کرے گی۔