ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار کے اے سیکشن تھانے کی حدوں میں واقع حیدرآباد روڑ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ٹنڈوجام واپڈا کا ملازم رب ڈنو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،ٹنڈوالہ یار کے علاقے جروار موری میں گھر کی تعمیر کے دوران 22 سالہ مزدور شجاعت مگھاڑ جو کہ ٹنڈوالہ یار شہر کے علاقے ولی داف خاضخیلی کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا پولیس نے مذکورہ دونوں واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی قانونی کارروائی کے بعد تفتیش شروع کردی۔