میرپورخاص (بیورورپورٹ/ریاض الدین) عدالت میں بیوی کی جانب سے علیحدگی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر عدالت کی عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، شوہر شاہد سولنگی کو زخمی حالت میں سول اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سمن آباد کے رہائشی 30 سالہ شاہد سولنگی نے بیوی زینب کی جانب سے عدالت میں والدین کے ساتھ رہنے کا بیان دینے کے بعد شاہد سولنگی نے عدالت کی عمارت کی پہلی منزل سے نیچے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی چھلانگ لگانے والا شاہد سولنگی زخمی ہو گیا جسے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے سول اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے زینب کے والدین نے عدالت میں شاہد سولنگی کے عدالت میں درخواست دائر کی تھی شاہد ان کی بیٹی زینب پر آئے روز تشدد کرتا ہے جس پر زینب نے فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہے جس کے بعد شاہد سولنگی نے دلبرداشتہ ہو کر عدالت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے شاہد سولنگی کے مطابق وہ اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا تھا لیکن آج اس کی بیوی نے اس سے بے وفائی کی اور اس نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔