گھارو میں گیس کے پریشر میں کمی ، خواتین پریشان 

Jan 05, 2023


گھارو (نامہ نگار) گھارو میں گیس کی لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن گئی شہری لکڑیاں اور کوئلے جلانے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جہاں صبح کے وقت اور کھانا بنانے کے اوقات میں گیس کا پریشر نہایت ہی کم ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو لکڑیاں یا پھر کوئلے پر کھانا بنانا پڑھتاہے اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ سے انکے پورے مہینے کا بجٹ آؤٹ ہوکر رہ گیا ہے اور وہ سخت مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

مزیدخبریں