لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ باؤلر جنید خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں 2019ء کے ورلڈ کپ کے بعد امریکہ میں کرکٹ کھیلنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم وہ قومی ٹیم میں واپسی کی امید کر رہے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کیساتھ بین الاقوامی کیریئر کے دوران انہیں اس سے کہیں زیادہ رقم کی پیشکش کی گئی۔ 33 سالہ فاسٹ بائولر نے مستقبل میں کوچنگ کیرئیر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ انگلینڈ میں لیول تھری کی کوچنگ کا کورس ختم کرنے والے ہیں۔ صوابی میں پیدا ہونے والے فاسٹ باؤلر نے 13-2012ء میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے ٹاپ بیٹنگ آرڈر کو تباہ کرکے پہچان بنائی۔
2019 نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 16رکنی قومی ٹیم کا اعلان آج
Jan 05, 2023