تحریک انصاف عوامی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئیگی: ابراہیم خان

Jan 05, 2023


شجاع آباد(سٹی رپورٹر‘تحصیل رپورٹر) شجاع آباد میں پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ جاری ہے شجاع آباد فیض کالونی کے اہل علاقہ کا درینہ مطالبہ پورا کردیا سولنگ ٹف ٹائٹل کا کام شروع کر دیا گیا ہے ایم این اے ابراہیم خان نے گفتگو میں کہا پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو خود مختار بنایا ہے 30 سال سے زائد عرصہ حکومت کرنے والوں  نے عوام کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیں گے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا پاکستان تحریک انصاف کا مشور ہے اس موقع پر ابراہیم خان کے درینہ ساتھی دلشاد خان نے کہا شہر کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیااہل علاقہ مشتاق احمد, چوہدری صغیر بگو, محمد آصف ,محمد شریف سمیت اہل علا قہ موجود تھے۔

مزیدخبریں