ملتان(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن بورڈ نے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو جلسہ منعقد کرنے، اشتہار، بینر اور پینافلیکس لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کرنے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ اس ضمن میں چیئرمین الیکشن بورڈ ملک فیاض الحق آرائیں کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پاکستان لیگل پریکٹشنر اینڈ بار رولز کے تحت ہمہ قسم کے کھانے، چائے، جلسہ کرنے یا کسی قسم کا بینر، اشتہار پینافلیکس لگانے پر پابندی عائد ہے۔
ملتان بار الیکشن میں امیدواروں کے جلسہ کرنے اشتہار‘ بینر اور پینافلیکس لگانے پر پابندی
Jan 05, 2023