ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں: حاجی فلک شیر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژ نل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ورک، ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ان کی عزت و احترام پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو حقیقی معنوں میں ویڑنری شخصیت تھے جنہوں نے پوری دنیا میں بطور حکمران اپنا سکہ جمایا اور عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بینظیر بھٹو نے بھی ملکی خودمختاری اور عوامی خوشحالی کیلئے ہی جدوجہد کی پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن