آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ،شہریوں کی لمبی لائنیں

Jan 05, 2023


کوٹ ادو،شاہجمال،چوک سرور شہید( خبر نگار، نامہ نگار)آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، سرکاری آٹے کے حصول کے لیے لمبی لائنیں۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے دیا جانیوالاسرکاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیاہے،سرکاری کے آٹے کے حصول کے لیے  سیل پوائنٹ پرلائنیں لگ گئیں ،گھنٹوں کھڑے ہونے کے بعد بھی آٹا نہیں مل رہا جبکہ صبح سے لائنوں کھڑے شہریوں نے پسند و ناپسند کی بنیاد پر اور بلیک میں آٹا فروخت کرنے کا الزام لگادیا،دوسری طرف آٹے پر سبسڈی عوام میں منتقل کرنے کیلئے سرکاری پوا ئنٹ  بنا دیئے گئے ،  ڈی سی کوٹ ادو محمد حسین رانا نے ضلع کوٹ ادو میں مختلف مقامات کا دورا بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد حسین رانا کا کہنا تھا کہ 3 سو سے زائد سیل پوائنٹ ختم کر کے  80  سرکاری پوائنٹ بنا دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شیخ محمد طلحہ نے دائرہ دین پناہ میں کارروائی کے دوران سرکاری آٹا10کلو آٹیکا تھیلا 648 روپے کی بجائے 700 روپے میں فروخت کرنے پر دوکاندار عمیر مالک کو دھر لیا پولیس دائرہ دین پناہ  مقدمہ درج کرلیا ۔شاہجمال سے نامہ نگار کے مطابق   راشد رانا،بابر ذیشان،عوام دوست گروپ کے رانا یاسین شہباز،مرید عاطف تھہیم نے غریب شہریوں محمد یاسین،غلام نبی،رحم دین،عبدالستار،عبدالباسط،محمد مقیم و دیگر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یو ٹیلٹی سٹورز سے آٹا نہیں مل رہا۔ مزدوری چھوڑ کر  در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹا 120روپے کلو دستیاب ہے ۔چوک سرور شہید  سے خبرنگار  کے مطابق  دکاندار اور چکی مالکان آٹا کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرکے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں  ۔شہری  آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے شہری دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں ۔ شہریوں نے حکام سے آٹے کے سیل پوائنٹس لگانے اور ضرورت کے مطابق آٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں