جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) جہانیاں پریس کلب کی کنٹین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب جہانیاں پریس کلب کی کنٹین پر نامعلوم دو افراد نے فائرنگ کر کے دہشت پھیلا دی، مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔یکے بعد دیگرے تین فائر کئے،دو فائر کنٹین کی دیوار پر لگے،موقع پر موجود صحافی اور شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا، صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔