میلسی( نامہ نگار) دوستوں کے ساتھ زیادہ شراب پینے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی ہسپتال دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ موضع اروتی کے نوجوان ثاقب نے دوستوں کے ہمراہ بہت زیادہ شراب پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے فتح پورہسپتال لایا گیا جہاں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی ریفرکردیاگیا جہاں پر نوجوان دم توڑگیااس بارے پولیس تھانہ صدرنے دیگرساتھیوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی بجائے کیس دبالیاہے۔