منڈا چوک (نامہ نگار)پاکستان کے سب سے بڑے دریا،دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں حیرت انگیز حد تک کمی،نہروں میں پانی کی فراہمی بند، آل پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی کوآرڈینیٹر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کا اظہار تشویش ،جنوبی پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے نواح میں واقع ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطع میں حیرت انگیز کمی ریکارڈ کی گئی ہے،محکمہ آبپاشی کے تونسہ بیراج پر تعینات نگران عملے کے مطابق تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج 11 ہزار کیوسک فٹ ریکارڈ کیا گیآ ہے، دریا میں پانی کی مسلسل کمی کی وجہ سے تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ سے نکلنے والی نہروں مظفرگڑھ کینال،ڈی جی خآن کینال اور ٹی پی لنک کینال کو مکمل طور سے بند کر دیا گیا ہے، نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار انتہائی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، آل پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور، رانا واجد علی ایڈووکیٹ صوبائی جنرل سیکریٹری سمال فارمرز پنجاب نے کہا ہے کہ نہری پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیٹر کے ذریعے فصلات کو پانی دینا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ مہنگے ڈیزل اور پٹرول کی وجہ سے فصل کے لاگت اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث کاشتکار کیلئے فصل سے منافع حاصل کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے،انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے اس گھمبیر صورتحال کا کوئی حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔
دریائے سندھ میں پانی کی کمی تشویشناک ہے : کسان اتحاد
Jan 05, 2023