وزیر اعلیٰ کا مشن مفت ادویہ کی فراہمی ہے: طارق گجر

Jan 05, 2023


بستی اللہ بخش (نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن مریضوں کو مفت اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ہسپتالوں ہر قسمی ادویات اور سہولیات میسر کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہارچوہدری طارق گجر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، مخدوم نزر مغیث وائس چیئرمین کمپلینٹ سیل مظفرگڑھ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی میں وزٹ کے دوران کیا چوہدری طارق گجراور مخدوم نزر مغیث قریشی ، ڈاکٹر عاطف رضا رانا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے بہترین انتظامات ہیں انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میسر کی جا رہی ہیں جس مزید بہترین کاوشیں جاری ہیں حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے صوبہ بھر میں صحت کی معیاری سہولیات فراہم کیا جا رہا ہے مریضوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا ہو تو متعلقہ ہسپتال کے ایم ایس سے فوری شکایت کریں اس موقع پر وزیر احمد ملک، ساجد لطیف عاربی، محمد شفیع قادری، بازک خان غزلانی، شمشیر جعفری، صدام حسین، عبدالرحمن گدارہ و دیگر موجود تھے 

مزیدخبریں