وہاڑی،بند بوسن(کرائم رپورٹر،خبر نگار ) یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف ختم،غریب عوام سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز جو کہ اس مہنگائی کے دور میں عام آدمی کی پہنچ میں تھے اس پر حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اشیائے خوردونوش پر جو ریلیف تھا اسے بھی ختم کردیا گیا ہے ، ۔ 5566میسج کی وجہ سے گھی چینی اور آٹا جیسی حکومتی سہولت عوام سے چھین لی گئی۔5566پر کیے جانے والے میسج کا رپلائی نہیں آتا۔جس کی وجہ سے عوام سارا دن یوٹیلٹی سٹورز کے چکر لگا لگا کر مایوس واپس لوٹ رھی ھے۔ خریداروں محمد نعیم ، اسحاق ، فہد، جنید، محمد علی ، اکرم خواتین سلیمہ بی بی ، کلثوم بی بی ،ساجدہ رانی ، مریم ، انم ، شکیلہ سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی مرکز کی سبسڈی بحال کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف ختم،غریب عوام سراپا احتجاج
Jan 05, 2023