دن رات ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران بے حیائی کی تصویر، ترجمان پی ڈی ایم 

Jan 05, 2023


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ دن رات ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران بے حیائی کی تصویر بن چکا ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو اقتدار تک پہنچایا یہ آج اسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے، عمران خان اپنے محسن کے ساتھ وہی کچھ کر رہا ہے جو جہانگیر ترین کے ساتھ کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو بیلیسنگ ایکٹ کے تحت نااہل کروایا، عمران خان نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان جیسا آئین کش، محسن کش اور سیاسی خودکش قوم کی قیادت کے قابل نہیں، دن رات ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران بے حیائی کی تصویر بن چکا ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم تو کیا وزیراعظم ہاؤس کے آگے سے بھی گزرنے کے اہل نہیں رہے، وائٹ پیپر جاری کرنے سے عمران خان کے بلیک کریکٹر کو وائٹ نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں