جودھ پور (نمائندہ خصوصی) سب انسپکٹرز کی بطور ایس ایچ اوز تعیناتیوں سے تھانوں کے مسائل بڑھ گئے،جونیئرز کی تعیناتی سے سینئر کی حق تلفی، وارداتوں، شہریوں کے باہمی تنازعات میں بھی اضافہ تفصیل کے مطابق ضلع خانیوال کے متعدد تھانوں میں انسپکٹرز کی بجائے سب انسپکٹروں کو ایس ایچ اوز تعینات کر دیا گیا ہے،جونیئر اور ناتجربہ کار سب انسپکٹروں کی بطور ایس ایچ او تعیناتیاں زیادہ تر سیاسی اور بااثر افسران کی سفارشوں پر یاچمک کے کمال پر کی جا رہی ہیں جبکہ تھانوں میں سنیئر انسپکٹرز سے بطور تفتیشی آفسیر کے کام لیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے حکام سے پولیس نظام میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسائل
سب انسپکٹرز کی بطور ایس ایچ اوز تعیناتیوں سے تھانوں کے مسائل بڑھ گئے
Jan 05, 2023