چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔اپنے ایک ہفتہ طویل دورے کے دوران آرمی چیف دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، فوج سے عسکری تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔