سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کمپیئن کی تیاری کریں۔فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے، موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔ ٹیکنو کریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔