فاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لئے نجی شعبہ کے نمائندوں کا اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال سے کم ہے پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ” باصلاحیت نوجوان انٹرنشپ پروگرام ” کا آغاز کیا جا رہا ہے انٹرن شپ کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا، 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی ہے پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبہ کے فعال کردار پہ ہے اس پروگرام کے تحت 30 ہزارنوجوانوں کو انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے گا ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ملکر کام کرنا ہے احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی کے ملک کی معیشت 8 ماہ میں نہیں ڈوبتی جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے کس نے آگ لگائی اس کا فیصلہ بعد میں کر سکتے ہیں ہر پاکستانی کو اس وقت ٹرن آراونڈ پاکستان مہم کا چیمپین بننا ہو گا
جب گھر میں آگ لگے تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے آگ کس نے لگائی اس کا تعین بعد میں بھی ہو سکتا ہے: احسن اقبال
Jan 05, 2023 | 14:00