لاہور( خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا ہے کہ قرآن کریم سے وابستگی ہی ایمان والوں کے تمام مسائل کا حل ہے۔ لوگوں میں قرآن کریم کا فہم پیدا کرنے اور بچوں کو قرآن کی تعلیم دینا وقت کا اہم تقاضا ہے جو بندہ اپنے گھر سے علم دین حاصل کرنے کیلئے نکلتا ہے۔ اللہ تعالی اسے جنت کا راستہ بنا دیتا ہے۔ علم دین حاصل کرنیوالوں کیلئے سمندر کی مچھلیاں زمین میں رہنے والی چوٹیاں بھی دعا کرتی رہتی ہیں۔ آج کے سائنسی دور میں قرآن حکیم کی تعلیمات کو بنیاد بنا کر نئی نئی ایجادات کی جا رہی ہیں۔ اس طرح جدید علوم سے وابستہ ہونے اور ان پر عبور حاصل کرنے کیلئے قرآن حکیم کو حفظ کیساتھ ساتھ ترجمہ اور تفسیر کیساتھ پڑھنا انتہائی ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے جامعہ اسلامیہ ظہور القرآن میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔