لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے خلیفہ الرسول حضرت ابو بکر صدیقؓکے یوم وصال کے موقع پر آپؓ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عہد صدیقی، اسلامی تاریخ کا درخشاں باب، آپؓ کے عزم و استقلال نے امت اور ملّت کی موثر رہنمائی فرمائی۔ آپؓ کی شخصیت عشقِ رسالت مآبؐ کاا حسن نمونہ تھی۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ایوانِ اوقاف میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، صوبائی خطباء اوقاف مولانا فتح محمد راشدی، مولانا مختار احمد ندیم و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔