سانحہ نو مئی کی نئی تہلکہ خیز ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ جس سے مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔ ویڈیو میں مکمل تیاری کے ساتھ شر پسند ، جماعت کا پرچم اٹھائے تخریب کاری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ باغیانہ نعروں کے ساتھ شر پسندوں کو سرکاری املاک کو اگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مخصوص جماعت کے شر پسند کارروائی پر اظہار مسرت اور کامیابی کے اشارے بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے ہوئے ویڈیو بناتے یہ شر پسند واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ لوٹ مار اور تخریب کاری کے یہ خوفناک مناظر مخصوص جماعت کی طرف سے ریاست کو نقصان پہنچانے کے واضح ثبوت ہیں۔ کیا اس میں کوئی شک باقی ہے کہ سانحہ نو مئی مخصوص جماعت کی طرف سے مکمل تیاری کے ساتھ کیا گیا تھا؟