نئے سال کے پہلے ہفتہ ہی برائلر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ نئے سال کے پہلے پانچ روز میں برائلر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہاہے۔ جہاں سال کے پہلے ہی ہفتے برائلر کی فی کلو قیمت 590 روپے تک پہنچ گئی ہے۔برائلر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ برائلر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیاہیں؟ برائلر گوشت غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو کہ پروٹین کا اہم ذریعہ ہے مگر اب پروٹین کے حصول کا یہ سستا ذریعہ بھی غیر معمولی طو پرمہنگا ہوچکا ہے۔ ایک دن میں برائلر گوشت کی قیمت میں 42 روپے اضافہ ہوا ہے۔پولٹری انڈسٹری سے وابستہ افراد طلب میں اضافہ اور رسد میں کمی کو برائلر کی قیمت میں اضافے کا بنیادی سبب قرار دے رہے ہیں۔ شادی کی تقریبات میں اضافہ بھی برائلر کی قیمت میں اضافے کا محرک ہے۔ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے پولٹری انڈسٹری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد اس انڈسٹری سے الگ ہوگئی ہے جس وجہ سے رسد میں کمی ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے برائلر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ابھی برائلر کی قیمت میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔برائلر کی قیمت میں اضافہ کے اسباب و عوامل کچھ ہوں لیکن مہنگائی میں پسے عوام کے لئے برائلر کی قیمت میں اضافہ بڑا جھٹکا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت برائلر کی بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
برائلر کی اونچی اڑان، عوام پریشان
Jan 05, 2024 | 11:59