شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکہ، بکریاں چراتے ہوئے 3 بچے جاں بحق

میران شاہ (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت کھیت میں ہوا ہے جس کی زد میں تین بچے آئے جو کہ اس وقت بکریاں چرانے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ہنی مون ہوٹل کے قریب کھیت میں ہوا دھماکے کے سبب تینوں بچے جاں بحق ہو گئے جن کی عمریں پانچ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں۔ بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے بچے چرواہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...