اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کیے جانے کے دوران جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد کیے جانے کے دوران شدید غصے میں آگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دوران سماعت الیکشن کمشن کے تینوں ارکان کو سنگین دھمکی دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دھمکی دیتے ہوئے الیکشن کمشن کے چاروں ارکان کو کہا کہ میں تم سب کی شکلیں پہنچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا۔
بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران غصے میں آگئے، سنگین نتائج کی دھمکی
Jan 05, 2024