بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی آئی ایم ایف نمائندوں سے ملاقات، قرض پروگرام پر تحفظات 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف نمائندوں سے ملاقات کے دوران قرض پروگرام پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کے دوران آئی ایم ایف نمائندوں سے کہا کہ قرض پروگرام کیلئے تعاون کی یقین دہانی صاف شفاف انتخابات سے مشروط تھی، اور اب ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد دکھائی نہیں دیتا، لہٰذا آئی ایم ایف پروگرام کیلئے اپنی حمایت واپس لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...