عمران کی اپیل، اخترمینگل، شیخ رشید، اعجاز الحق، سبطین خان، فردوس شمیم کے کاغذات منظور

لاہور+ ملتان + اسلام آباد+ ایبٹ آباد  (خبر نگار+ نامہ نگار+وقائع نگار+نمائندہ نوائے وقت +نوائے وقت رپورٹ)  ملک بھر میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف درجنوں اپیلیں دائر کی گئیں جبکہ  پنجاب بھرمیں کاغذاتِ نامزدگی کی منسوخی کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں مجموعی طور 1ہزار 88اپیلیں  جبکہ لاہور میں 6سو 24اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔ملتان 219، بہاولپور81، روالپنڈی کے لیے 164اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔  این اے 264 کوئٹہ سے بی این پی کے سربراہ اختر خان مینگل کے خلاف آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ میانوالی میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، انکے بیٹے علی جعفر خان کے پی پی 88 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے کاغذات منظور کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پی پی 86 میانوالی(ٹو) امین اللہ خان آف داؤد خیل کے کاغذات نامزدگی ہائی کورٹ راولپنڈی نے منظور کر لیے ہیں۔الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید اور اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ راولپنڈی الیکشن ٹربیونل نے راولپنڈی حلقہ این اے55 سے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حلقہ این اے56 اور57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ  میںسابق وزیر قانون راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، بنچ نے این اے 55 سے راجہ بشارت کے کاغذات منظور کرلیے۔صدر ٹائیگر یوتھ ونگ رانا عمران حسین منج کے حلقہ پی پی 100،پی پی 101اور این اے 96 کے کاغذات نامزدگی منظور۔کراچی میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی اور کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔  دوسری  طرف این اے 15 مانسہرہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ لاہور یائیکورٹ نے نواز شریف کے این اے 130سے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل کا تحریری حکم جاری کر دیا، ریٹرننگ افسر  8 جنوری کو طلب ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے راولپنڈی میں قائم ٹربیونل نے منظور کر لی۔7 جنوری کیلئے آر او سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔دوسری جانب سابق وزیر فواد چوہدری کے جہلم کی2 نشستوں سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی، ٹربیونل نے آج جمعہ کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔ شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹربیونل جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الہٰی ،مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کی اپیلوں پر ریٹرننگ آفیسر سے کل جواب طلب کرلیا ، کاغذات مسترد ہونے کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم ہوگیا۔سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،حسنین مرزا اور حسام مرزا کی اپیلوں پرریٹرننگ افسر ان کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے این اے 175 سے ذوالفقار دستی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے دیا ،  ین اے 90 میانوالی سے اعظم خان نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی ، ریٹرننگ افیسر کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا۔حلقہ این اے 50 سے ایمان وسیم اور ناز طاہر کی اپیلیں منظور کر لی گئیں جبکہ این اے 56 اور پی پی 17 سے تحریک انصاف کے راجہ راشد حفیظ کی اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔علاوہ ازیں ریحانہ ڈار اور بھابھی روبا عمر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پرریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کردیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ ایپلیٹ ٹربیونل نے امیدوار ملک شفقت  عباس اعوان کی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ریترننگ افسروں کے فیصلوں خلاف اپیلوں پر ریٹرننگ افیسر سے 8  جنوری کو جواب طلب کر لیا۔  الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 51 اپیلوں پر کل کیلئے نوٹسز جاری ۔پی ٹی آئی کے الیاس مہربان، عامر مغل، شیراز کیانی، زبیر فاروق و دیگر کی اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔  ، عامر مغل کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے ، عدالت کا الیاس مہربان نے بتایا کہ میرے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن