پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے: امریکہ  

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔ ہم چاہتے ہیں انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے۔ میتھیو ملر نے بانی پی ٹی آئی کے امریکہ پر الزام پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...