مسلم لیگ (ن) کو انتخابی مہم اور منشور میں جلدی کرنی چاہئے، خواجہ آصف، کبھی سازشی بھی اعتراف کرتے ہیں؟ فیض حمید کے بیان پر ردعمل

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اتفاق کرتے ہیں کہ پارٹی کو میڈیا اور عوام میں موجودگی پر کام کرنا چاہیے۔ (ن) لیگ کو انتخابی مہم اور منشور کے حوالے سے جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل فیض آباد دھرنا کمشن کے سامنے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بیان پر ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ کیا سازشی کبھی مانتے ہیں کہ اس نے سازش کی ہے؟۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 2017ء میں وزیراعظم ہمارے تھے لیکن حکومت اْنہی کی تھی اور بندے بھی انہوں نے لا کر بٹھائے تھے۔ سابق وزیر دفاع نے بتایا کہ انہوں نے سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں باجوہ سے پوچھا کہ مظاہرین میں پیسے کیوں تقسیم کیے؟۔ تو باجوہ نے کہا کہ مظاہرین کے پاس واپسی کا کرایہ نہیں تھا۔

ای پیپر دی نیشن