سابق وزیر مملکت عابد شیر علی، والد اور بھائی کے وارنٹ گرفتاری 

Jan 05, 2024

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے  پیش نہ ہونے پر سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے این اے 102 سے متوقع امیدوار عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 12 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔  عدالت نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت عدنان نامی شہری کے دائر استغاثہ پر عابد شیر علی، انکے والد چوہدری شیر علی، انکے بھائی اور ایک ساتھی کو 4 جنوری کو طلب کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں