اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینئر رہنما شیر افضل مروت نے الگ الگ پریس کانفرنسز کیں جن میں دونوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سکرٹریٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس کے فورا ً بعد شیر افضل مروت پریس کانفرنس کرنے پہنچ گئے۔ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا مگر شیر افضل مروت نہ مانے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گوہر خان نے کبھی یہ بات نہیں کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر اعتماد نہیں اور نہ ہی انہیں یہ بات کہنی چاہیے۔ دوسری طرف شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کوچیف جسٹس فائز عیسٰی پر اعتماد نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پریس کانفرنس کر رہا ہوں، میری باتیں ہی بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہیں۔