اسلام آباد (عزیز علوی ) سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز مرحوم رسم قل کے موقع پر ان کے بھائی کمال عزیز نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا سرتاج عزیز ان کے بڑھے بھائی نہیں بلکہ والد کے طرح تھے ۔کمال عزیز کا کہنا تھا کہ ان کی پرورش و تعلیم میں سرتاج عزیزکا بڑا کردار رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی اعلی کا کا خیل خاندان اور روحانی شخصیت کے حامل انسان بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کا تحریک پاکستان میں کردار بھی مثالی رہا ۔قائداعظم نے خود انہیں تحریک پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ۔وہ اسلامیہ یونیورسٹی کے کامرس کے پہلے مسلمان طالب علم تھے سرتاج عزیز نے 1950 میں سول سروس میں خدمات سرانجام دیں وہ پلاننگ کمیشن میں جوائنٹ سیکرٹری بھی رہے ۔ سرتاج عزیز کی بین الاقوامی سطح پر گراں قدر خدمات ہیں ۔ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے مختلف کمیشن میںکام کیا ان کو 1994 کو بلایا گیا تو وہ اقوام متحدہ سے استعفی دیکر وطن لوٹ آئے وہ بطور وزیر مملکت برائے رورل ایریا و زراعت بھی رہے ، وہ ملک کے فنانس منسٹر اور دو مرتبہ وزیر خارجہ بھی رہے ،انہوں نے کہا سرتاج عزیز کی پاکستان کی خارجہ پالیسی، اکنامک اور فاٹا ریفامز میں خدمات قابل قدر ہیں۔
سرتاج عزیزکا تحریک پاکستان میں مثالی کردار رہا،کمال عزیز
Jan 05, 2024