اسرائیلی خاتون اینکر کا مسلح ہو کر نیوز بلیٹن پیش کرنے کا انوکھا واقعہ

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد ایسے لگتا ہے کہ طاقت اور فول پروف حفاظتی اقدامات کے باوجود اسرائیلی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

اس کا اظہار مختلف واقعات سے ہوتا ہے مگر ایک تازہ واقعے میں ایک خاتون نیوز اینکر نے پستول جسم سے باندھا کر خبریں پیش کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیوز کاسٹر نے اپنی کمر کے ساتھ ایک پستول لگا رکھا ہے۔سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے والی اسرائیلی نیوز کاسٹر لیتل شیمش سٹوڈیو کے اندر اپنی پیٹھ کے ساتھ بندھے پستول کے ساتھ نشریات پیش کر رہی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق تصویر میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے قریبی سمجھے جانے والے چینل 14 کی اینکر کو اپنی پیٹھ کے پیچھے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ صارفین نے نے ایک قیاس شدہ قلعہ نما عمارت میں نیوز روم کے اندر بندوق کی موجودگی کی اہمیت پر سوال اٹھایا، جب کہ بعض نے اسے اسرائیلیوں کو مسلح کرنے کی مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے حکومتی مہم کا حصہ قرار دیا۔اسرائیل ٹو ڈے" نے چینل 14 کو سب سے کم دیکھے جانے والے اور سب سے کم قابل اعتبار قرار دیا۔ اسرائیل میں کرائے گئے ایک رائے عامہ کے سروے میں چینل 12 اور چینل 13 کی برتری ظاہر کی گئی، جب کہ چینل 11 تیسرے نمبر پر آیا اور چینل 14۔ چوتھے نمبر پر رہا ہے۔یہ کارروائی سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں بستیوں پر حماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔معاملہ یہاں تک پہنچ گیا کہ قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اسرائیلیوں میں اسلحہ تقسیم کیا۔غزہ کی پٹی کے حکام کے مطابق سات اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی فوج غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جس میں 22,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن