لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سال 2023 میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 10140 بچوں کو پنجاب بھر میں ریسکیو کیا۔ لاہور میں سال 2023 کے دوران 2962، گوجرانوالہ میں 1295، فیصل آباد میں 1345، راولپنڈی میں 1219، ملتان میں 890، ساہیوال میں 798 بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ سیالکوٹ میں 1023، بہاولپور میں 390 اور رحیم یار خان میں 218 بچوں کو ریسکیو کرکے بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا۔ بیورو نے 2023 کے دوران 600 سے زائد گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کی تلاش کے بعد والدین تک پہنچایا۔ سال 2023 کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد اور زیادتی کا شکار 200 سے زائد بچوں کو تحویل میں لیا۔ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر مجموعی طور پر 3654 کالز موصول ہوئیں۔
2023ء چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 10140 بچوں کو ریسکیو کیا، 3654 کالز موصول
Jan 05, 2024