شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شہر اور گردنواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہے گیس کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں فکسڈ چارجز کیخلاف صارفین نے احتجاجی مظاہرے کیے ۔ گیس لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیجائے گھریلو صارفین کی گیس بند کرکے صنعتی اداروںترجیح دی جاتی ہے گیس عدم دستیابی سے نظام زندگی مفلوج ہونے پر شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیئر مین اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔