لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ بھارت نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کو جیت کیلئے 79 رنز کا ہدف ملا جو تین وکٹیں گنوا کر حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 642 گیندوں (107 اوورز) میں ختم ہونے کے بعد کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ کرکٹ نے تاریخ رقم کی ہے۔ اس سے قبل 1932ء میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ 656 گیندوں (109.2 اوورز) میں ختم ہوا تھا۔1935ء میں برج ٹائون میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا ٹیسٹ 672 گیندوں میں ختم ہوگیا تھا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ریڈ بال کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا مختصر ترین میچ بن گیا
Jan 05, 2024