کراچی، تین ہٹی پل کے نیچے آتشزدگی، 100چھونپڑیاں خاکستر

Jan 05, 2024

کراچی (نیٹ نیوز) تین ہٹی میں پل کے نیچے جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔ واٹر کارپوریشن نے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ آگ سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔ جھگیوں میں کسی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جھگیوں میں سے تمام افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن علی حفیظ کا کہنا ہے کہ نیپا ہائیڈرنٹ کو سٹینڈ بائی اور سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہے۔ جھونپڑیوں میں آگ شام 6 بجے کے قریب بھڑک اٹھی اور ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر بھیجا گیا لیکن بعد میں صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز کو بلایا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مزید فائر ٹینڈر طلب کیے جائیں۔ 11 فائر ٹینڈرز نے بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کولنگ کا کام ابھی بھی جاری رہا۔

مزیدخبریں